ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مودی کی طرز پر راہل موبائل ایپ سے مہیلا ادھیکار یاتریوں سے کریں گے گفتگو

مودی کی طرز پر راہل موبائل ایپ سے مہیلا ادھیکار یاتریوں سے کریں گے گفتگو

Sat, 29 Sep 2018 18:53:36    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) 
چھتیس گڑھ اور راجستھان میں چل رہے مہیلا ادھیکار یاترا پائلٹ پروجیکٹ کے اچھے اثر سے حوصلہ افزا کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسے اگلے دو ماہ میں پورے راجستھان ،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش ،تلنگانہ اور میزورم میں سختی سے قصبہ ،بلاک اور گاؤں سطح پر کرانے کو کہا ہے ۔ تاکہ اس کا ان ریاستوں میں دسمبر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں فائدہ لیا جا سکے ۔ ان پانچ ریاستوں کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی اسے دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس دوران مہیلا ادھیکار یاترا میں خاتون کانگریس کی کارکنان جس قصبے ،گاؤں میں رات میں مہیلا چوپال منعقد کریں گی وہاں جمع ہوئی مقامی خواتین سے موبائل ایپ سے راہل گاندھی بات کریں گے ۔ ٹھیک اسی طرز پر جس طرز پر وزیر اعظم نریندر مودی موبائل ایپ سے خواتین سے گفتگو کر رہے ہیں ۔ راہل خواتین سے کہیں گے کہ پارلیمنٹ ،اسمبلی اور نوکروں میں خواتین کے لئے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں چل رہے مہیلا ادھیکار یاترا پائلٹ پروجیکٹ کے اچھے اثر سے حوصلہ افزا کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسے اگلے دو ماہ میں پورے راجستھان ،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش ،تلنگانہ اور میزورم میں سختی سے قصبہ ،بلاک اور گاؤں سطح پر کرانے کو کہا ہے ۔ تاکہ اس کا ان ریاستوں میں دسمبر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں فائدہ لیا جا سکے ۔ ان پانچ ریاستوں کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی اسے دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس دوران مہیلا ادھیکار یاترا میں خاتون کانگریس کی کارکنان جس قصبے ،گاؤں میں رات میں مہیلا چوپال منعقد کریں گی وہاں جمع ہوئی مقامی خواتین سے موبائل ایپ سے راہل گاندھی بات کریں گے ۔ ٹھیک اسی طرز پر جس طرز پر وزیر اعظم نریندر مودی موبائل ایپ سے خواتین سے گفتگو کر رہے ہیں ۔ راہل خواتین سے کہیں گے کہ پارلیمنٹ ،اسمبلی اور نوکروں میں خواتین کے لئے ریزرویشن دلانے کے لئے کانگریس مہم چلائے گی جس میں آپ لوگ ( خواتین) مدد کریں، باہر نکل کر مرکز سے اپنے حق کا مطالبہ کریں۔ اس سلسلے میں خاتونکانگریس صدر اسشمیتا دیو کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں جو پائلٹ پروجیکٹ چل رہا ہیا س میں سروے میں خواتین سب سے زیادہ اپنی عزت کے تحفظ ،اپنے شوہر،بیٹے کی نوکری کی فکر ظاہر کی ہے ۔سسمیتا دیو نے بتایا کہ ہم ان خواتین سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ آپ لو گ کانگریس سے کیا چاہتی ہیں۔ وہ جو کہہ رہی ہیں کانگریس اسے اپنے انتخابی منشور کمیٹی کو پیش کیا جا رہا ہے ۔ اسے کانگریس اپنے انتخابی منشور میں شامل کریگی۔ اور اسے پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں اٹھائے گی۔


Share: